مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔
صدر حسن روحانی کو رہبر معظم کے دفتر کے انچارج محمدی گلپائیگانی اور نائب صدر جہانگیری نے ایئرپورٹ سے رخصت کیا اس سفر میں محمد نہاوندیان، محمود واعظی، حسام الدین آشنا،مجید تخت روانچی اور سورنا ستاری صدر حسن روحانی کی ہمراہی کررہے ہیں۔ ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچي پہلے سے نیویارک میں موجود ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےسربراہی اجلاس میں پہلے دن خطاب کریں گے۔ ایرانی صدر جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
آپ کا تبصرہ